لکی مروت ، مردم شماری ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید 8 زخمی

لکی مروت (ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں مپیروالہ گاؤں میں مردم شماری ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ 2بجکر 30 منٹ پراچانک دو نقاب پوش دہشت گردوں نے ان کی سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار دل جان شدید زخمی ہو گئے۔

لکی مروت پولیس ترجمان کےمطابق زخمی پولیس اہلکار دل جان کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے،تاہم ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 8 مارچ کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے