عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے ، عائشہ زہری

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے غیر حاضر ڈاکٹرز کی وجہ سے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات جنم لے رہی ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کرنا عوام کے مفادات میں ہے اس لئے سخت کاروائی کرنا ناگزیر بن چکا ہے حکومت کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی عوام تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی خزانہ آفیس سے امجد بہرانی شریک تھے اجلاس میں طبی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ ضلع نصیرآباد کی مختلف سول ڈسپنسریوں۔ ار ایچ سیز میں ڈبلیو ایچ او۔یو این ایف پی اے کی جانب سے تزئین و آرائش سمیت طبی سہولیات کی فراہمی خوش آئند اقدام ہیں ان سے عوام کی خدمت میں مصروف عملہ بہتر انداز سے مستفید ہونگے حکومت کی یہی کوشش ہے کہ لوگوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے عائشہ زہری نے کہا کہ بی ایچ یوز میں بھی عوام کو ٹیلی ہیلتھ کلینکوں کے ذریعے بھی مستفید کروارہے ہیں اس عمل سے دور دراز علاقوں کے لوگ ملک کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ لوگوں کو صحیح معنوں میں ادویات اور علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے