سسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد عثمان وڑائچ نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد ذمہ داروں کے خلاف حکومت اور پولیس کے مایوس کن رویہ سے دلبرداشتہ ہو کراسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد عثمان وڑائچ نے استعفیٰ دے دیا۔
پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد عثمان وڑائچ نے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کام شروع کیا اور وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بار ستار کی عدالت میں وفاق کی نمائندگی کررہے تھے۔عثمان وڑائچ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نہ ہونے پر استعفی دیا، صحافیوں پر تشدد کے بعد حکومت اور پولیس کا رویہ افسوس ناک رہا۔