حب ، رکشہ ڈرائیور نے تحصیل آفس کے سامنے دھرنا دیکر روڈ بند کردیا
حب (ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر وندر اور تحصیلدار وندر کی شہر میں کھڑے رکشوں کے خلاف کاروائی رکشہ ڈرائیور بپھر گئے تحصیل آفس کے سامنے دھرنا دیکر روڈ بند کردیا ایس ایچ او وندر عبدالغفور رند کے مظاہرین کی قیادت کرنے والے مولوی سکندر علی انگاریہ سے کامیاب مذاکرات احتجاج ختم کردیاگیا انتظامیہ مسئلہ حل کرے اور جن کی تذلیل کی گئی ان سے معافی مانگیں 2 روز کا الٹی میٹم۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر انتظامیہ نے شہر میں کھڑے رکشوں کے خلاف کارروائی کی ان کا موقف تھا کہ رکشے شہر میں ٹریفک کہ روانی میں خلل کا باعث بن رہے ہیں 6 سے زائد رکشوں کو تحویل میں لے لیا جس پر رکشہ ڈرائیوروں اور دکانداروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ان کا کہنا تھاکہ وندر انتظامیہ ہمیں بلاوجہ پریشان کرتی رہتی ہے ہمیں بار بار ہزاروں روپے جرمانے کیے جاتے ہیں اور رکشہ والوں کو کبھی کہاں دھکیلا جاتا ہے کبھی تحویل میں لیکر تزلیل کی جاتی ہے ہم اس مہنگائی کے دور میں باعزت روزگار کررہے ہیں جو ہمیں کرنے نہیں دیا جارہا ان کا کہنا تھاکہ 2010 سے ہم اسی اسٹینڈ پر کھڑے ہیں اس دوران کئی آفیسران آئے اور ان کے تبادلے ہوئے لیکن ہمیں کسی نے اتنا پریشان نہیں کیا۔ مذاکرات کے موقع پر انہوں نے ایس ایچ او وندر کو واضح کیا کہ 2 روز میں ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔