جوڈیشل مجسٹریٹ حب کے روبرو رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

حب (ڈیلی گرین گوادر)جوڈیشل مجسٹریٹ حب کی عدالت میں کرمنل ایکٹ کی دفع 200 کے تحت رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پیر کے روز ہوئی سماعت کے دوران درخواست گزار علی اکبر زہری نے اپنا بیان قلمبند کروایا جس کے بعد آئندہ پیشی کی تاریخ 24 مارچ مقرر کر کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے درخواست گزار کے مقدمے کی پیروی معروف قانون دان بیریسٹر پیر اسدللہ شاہ راشدی، کاشف عباسی ایڈووکیٹ، رضوان چند ایڈووکیٹ، عبدالقدوس جتوئی ایڈووکیٹ، لسبیلہ بار کے سیکریٹری جنرل آفتاب انور شیخ ایڈووکیٹ، لطف لہڑی ایڈووکیٹ، بشیر احمد لانگو ایڈووکیٹ، مولاداد بارکزئی ایڈووکیٹ، فضل جتک ایڈووکیٹ، ارشاد پارس مگسی ایڈووکیٹ، بشیر احمد جاموٹ ایڈووکیٹ، جنید احمد رند ایڈووکیٹ اور اشرف لانگو ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے