کراچی، موبائل کی دکان پر سوا کروڑ روپے کی ڈکیتی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس سحر کمرشل میں مسلح ڈکیت سوا کروڑ روپے مالیت کے موبائل اور نقدی لے گئے۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیزسیون سحرکمرشل میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، چارمسلح ملزمان اسلحہ کے زورپر موبائل شاپ سے سوا کروڑ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونزلے اڑے جبکہ انہوں نے دکانداروں سے نقد رقم بھی چھینی۔ واردات دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر پیش آئی۔

ملزمان نے موبائل شاپ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ اور دکانداروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ایک طرف کھڑا کیا اور پھر اطمینان کے ساتھ کاؤنٹر پر رکھے موبائل تھیلے میں بھر کر فرار ہوگئے۔ اس دوران دکان میں داخل ہونے والے شہریوں کو بھی ڈکیتوں نے یرغمال بنایا اور اُن سے بھی موبائل و نقدی چھین لی۔

واردات کے بعد مسلح ملزمان پلاسٹک کے تھیلوں میں دکان میں موجود تمام موبائل فون بھرکر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پرپہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔پولیس حکام کے مطابق واردات میں رکشہ گینگ ملوث ہے جس نے پہلے بھی پوش علاقے میں وارداتیں کیں ہیں۔بعد ازاں واقعے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور شہباز کمرشل سڑک کو بلاک کردیا۔ اس کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ نے دکانداروں کو مذاکرات کیلیے بلایا اور یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے