ملک بھرکی طرح گوادرمیں بھی کمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں، ہرچیزشہریوں کی دسترس سے باہر

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر کی طرح گوادرمیں بھی کمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں، اشیاء خور دنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ہر چیز دسترس سے باہر، متعلقہ ادارے منظر سے غائب۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کے جھومر اور پورٹ سٹی گوادر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا، تمام ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے شہریوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ ہر چیز شہریوں کی دسترس سے باہر ہے، لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں، جبک دوسری جانب شہریوں کے لئے ریلیف پہنچانے والے متعلقہ ادارے بھی کمر توڑ مہنگائی کو کم کرنے اور ریلیف مہیا کرنے کے بجائے منظر سے مکمل غالب ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ماہ صیام میں روزے داروں کے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع گوادر میں ایک مخصوص کاروباری طبقہ خود ساختہ مہنگائی سے لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کے لئے منظم انداز میں ابھی سے کام کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے