فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں، مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن عوام میں جانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

رانا ثنا اللہ نے پارٹی کی تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حلقوں میں بہترین، قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا، پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے