عمران نیازی ملکی سلامیت کیلئے خطرہ بن گئے تھے ، پیپلزپارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو ممبر سید داؤد آغا نے علمدار یونٹ تحریک انصاف کسی سیاسی نظریاتی جماعت کا نام نہیں بلکہ تحریک انصاف کرکٹ کے شائقین کا مجموعہ نام ہے جو کردار و سیاست سے بالا تر ہوکر صرف اور صرف عمران نیازی کے ذات تک محدود ہے جو کرکٹ کے دنیا سے وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو ممبر سید داؤد آغا نے علمدار یونٹ میں مختلف وفود سے ملاقات میں کہا انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے شائقین والی جماعت نے ملک اور عوام کیساتھ ایک گھناونا کھیل کھیل رہے جو ملک کو تباہی کے راہ پر لئے جانے پر بضد ہے عمران نیازی ملکی مفادات و سلامیت کے خلاف راہ پر گامزن ہے جو شخص تحفے کو نہ بخشے تو وہ ملک کے خزانے کو کیا معاف کریگا انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے دور اقتدار میں تمام تر اختیارات دو خاتون کو دیئے جہنوں نے کرپشن کی تمام حدیں پار کرگئے بیوروکریسی کو من پسند پوسٹ پر تقرری و تبادلے کے مد میں خاور مونیکا اینڈ کمپنی فرح عرف گوگی اینڈ کمپنی نے دل کھول کر کرپشن کئے چار سالوں تک مسلسل اربوں کروڈوں روپیہ کے کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہوا عمران نیازی کے دور میں نہ کوئی ڈیم بنی ناہی کوئی موٹر وے کسی قسم کے ترقیاتی کام دیکھنے میں نہیں آئی سید داؤد آغا نے کہاکہ عمران نیازی ملکی سلامیت کیلئے خطرہ بن گئے تھیں اگر مزید عمران نیازی اقتدار میں رہتے تو خدانخواستہ ملک بقاء نہیں رہتا سید داؤد آغا نے کہاکہ ہم حکومت اور عسکری قیادت سے بار بار مطالبہ کررہے ہے کہ ملکی قومی مفاد میں ایم کیو ایم لندن کی طرح تحریک انصاف کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے