عام انتخابات سے قبل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا بلاامتیاز کڑااحتساب ہوناچاہئے،لالایوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالایوسف خلجی نے کہاکہ عام انتخابات سے قبل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا بلاامتیاز کڑااحتساب ہوناچاہئے سیاستدانوں نے عوام کی خدمت کی بجائے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیاجائے سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کی زرخرید ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالایوسف خلجی نے کہا کہ پاکستان اسوقت شدیدمالی اور سیاسی بحرانوں کاشکار ہے سیاسی جماعتیں اوراسکے قائدین عوام اور ملک کی خدمت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسوقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک عوام ایماندار افرادکو ایوانوں میں نہیں بھیجیں گے کرپٹ سیاستدانوں نے عوام اور ملک کی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن اورخوردبرد کی نظرکردیئے عوام آج اکیسویں صدی میں بھی تعلیم،صحت، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات سے قبل تمام سیاسی و مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کابلا امتیازکڑااحتساب ہونا چاہئے اور لوٹی گئی عوامی دولت واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی و مذہبی جماعتیں آئی ایم ایف کی زرخریدہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں ہے وہ آئی ایم ایف کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے فوری طورپرعوام کے مسائل حل کرنے اور بے لگام مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو پھرعوام کے ہاتھ اورسیاستدانوں کے گریبان ہونگے اور عوام کاسیلاب انہیں بہالے جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے