ضلع چاغی کے تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں ، حاجی محمد صادق سنجرانی

چاغی(ڈیلی گرین گوادر)ضلع چاغی کے تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں علاقے کے تمام قبائل قابل احترام ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حسنی ہاس چاغی میں سینیٹ چیئرمین حاجی محمد صادق سنجرانی نے قبائلی رہنما حاجی عزیز محمد حسنی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر قبائلی رہنما ملک کریم داد محمد حسنی ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ مولا داد خان سنجرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری صدرالدین عینی اور دیگر بھی موجود تھے قبائلی رہنما حاجی عزیز محمد حسنی نے چیرمین سینیٹ کو ضلع چاغی کے درپیش مسائل پر انہیں آگاہ کیا کہ ضلع چاغی وسائل سے مالا مال امیر ترین خطہ ہونے کے باوجود زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے چیرمین سینیٹ حاجی محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ ضلع چاغی میرا اپنا گھر ہے یہاں کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انشا اللہ جتنا ممکن ہو سکے علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے