سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سے میر شہزاد ساسولی میر محمد اعظم موسیانی کی ملاقات
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل زیدی کے صدر میر شہزاد ساسولی سینئر رہنما میر محمد اعظم موسیانی نے ملاقات کی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیگزشتہ دنوں زیدی میں ایک زمین کے تنازعہ پر ساسولی اور موسیانی قبائل کے دو گروپس کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا اس حوالے سے بھی نواب ثناء اللہ خان زہری کو آگاہ کیا اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے انہیں درخواست بھی کر دی جس کے جواب میں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ میں انشاء اللہ جلد اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرونگا تب تک دونوں فریق صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ علاقائی تنازعات کو قبائلی رسم و رواج کے مطابق حل کیا جائے گا۔
*ملاقات میں پارٹی معاملات علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی