بی این پی (عوامی)کے کارکن مردم شماری عملے کی رہنمائی یقینی بنائیں ، میر اسداللہ بلوچ

واشک (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے قومی راہشون اور صوبائی وزیر زراعت واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ کارکن مردم شماری میں بڑھ چڑھ حصہ لیں اور عملے کی بھرپور رہنمائی یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی شخص اس سے رہ نہ جائے پارٹی کے قومی کونسل سیشن 21/22مارچ کی بھرپورتیاریاں جاری ہیں تمام ذمہ دار بھرپور انداز میں کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بسیمہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل بسیمہ پہنچنے پر لڈی کے مقام پر واشک کے ضلعی آرگنائزر عزیز الرحمن پارٹی کارکنوں اور محکمہ زراعت کے افسران نے صوبائی وزیر کااستقبال کیا جبکہ زراعت آفیسر واشک محمد یحیی نے وامحکمے سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پربی این پی عوامی پنجگور کے شکیل بلوچ، زمان بلوچ، عتیق بلوچ،ایڈووکیٹ حسن بلوچ حکیم بلوچ ودیگربھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے