بلوچستان میں صدیوں سے آبادغیرمقامی افراد کو لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء سے متعلق بلوچستان اسمبلی سے قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماچوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صدیوں سے آبادغیرمقامی افراد کو لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء سے متعلق بلوچستان اسمبلی سے قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے اس سے صوبے میں آباد سیٹلرز اوردیگر غیرمقامی افرادکا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے پنجابی،اردو،ہندکو سمیت دیگر زبانیں بولنے والے افراد آباد ہیں جنہیں ہمیشہ غیر مقامی تصورکیاجاتا رہاہے جس سے ان میں احساس محرومی پیداہوا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو کی جانب سے بلوچستان میں آباد غیرمقامی افرادکو لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے متعلق قرار داد پیش کرناخوش آئند ہے اس سے بلوچستان میں آباد سیٹلرزکو لوکل سرٹیفکیٹ جاری ہونے سے انکے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان اسمبلی سے لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے متعلق پاس ہونے والی قرار داد کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اور قرارداد متفقہ طورپر پاس کرنے پر بلوچستان اسمبلی کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں آباد غیرمقامی افراد کو لوکل سرٹیفکیٹ جاری ہونے سے اب انکے بچے بھی نہ صرف نوکریاں حاصل کرسکیں گے بلکہ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم بھی حاصل کرسکیں گے جو ایک نیک شگون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے