بعض عناصر صوبے کی پر امن فضا سبو تاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں ، مٹھا خان کا کڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کا کڑ نے رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کاروائی میں محافظوں کے شہید اور زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں صوبائی مشیر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ سردار خان رند دھماکے میں محفوظ رہے انہوں نے کہا ہے کہ بعض عناصر صوبے کی پر امن فضا سبو تاژ کر نے کی سازش کر رہے ہیں تاہم حکومت اور سیکیورٹی فورسز عوام کی حمایت سے ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے صوبائی مشیر نے شہید محافظو ں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے