گورنر ملک عبدالولی کاکڑ سے زمرک اچکزئی کی ملاقات ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے گزشتہ روز صوبائی وزیر خوراک وخزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ملاقات کی ملاقات میں اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء ودیگر بھی تھے۔انجینئر زمرک اچکزئی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان بننے پرمبارکباد پیش کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا، دونوں رہنماؤں نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کاعزم کرتے ہوئے آئندہ بھی روابط بحال رکھنے پراتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے