پنجگور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس مطابق گزشتہ شپ پنجگور کے علاقے وشبود پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے دوست جان نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ پنجگور میں دوسری واردات کے دوران نامعلوم چور تارآفس چتکان سے زکریا نامی مزدور کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے