وفاقی حکومت کا بلوچستان کے محرومیوں کےازالے کا پیکج تیار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مسائل کے فوری حل کے لئے بلوچستان خصوصی کمیٹی تشکیل کی گئی تھی۔ جس کی سربراہی سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کررہے ہے۔

کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے ہزاروں بے گھرافراد کی بحالی کا پیکج تیارکر لیا ہے۔ بے گھر افراد میں ہزاروں وہ افراد بھی شامل ہوں گے جوبلوچ لیڈر نواب اکبربگٹی کی شہادت کے بعد اپنے گھروں سے نکل مکانی کر گئے تھے۔اس پلان پر وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور حکومت بلوچستان جڑے معاملات کو دیکھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 2006 سے زیر التواء گیس فیلڈز پر بقایا لیز کرایہ کی براہ راست ادائیگی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے