مستونگ ،اسسٹنٹ کمشنر کی سرپرستی میں دشت لیویز فورس کی کاروائی، چھیناگیا رکشہ ایک گھنٹے میں برآمد ملزم گرفتار

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر کی سرپرستی میں دشت لیویز فورس کی فوری کاروائی، چھیناگیا رکشہ ایک گھنٹے میں برآمد، ایک ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب کسٹم کے علاقے سے کرایہ پر لی گئی زرنج رکشے کو ملزمان نے تیرا میل کے مقام پر رکشہ ڈرائیور کے ہاتھ پاوں باندھن کر نقدی موبائل اور رکشہ چین کر فرار ہوئے گئے اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دشت محمداکرم حریفال کی ہدایات پر ایس ایچ او لیویز تھانہ دشت عبدالمالک کرد کی نگرانی میں نسئب رسالدار مجیب الرحمن مینگل۔ دفعدار عبدالمنان، کفایت اللہ، محمدرفیق محمد حمزہ و دیگر نے بھاری نفری کے ہمراہ دشت کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،عمرڈور چیک پوسٹ پر سپاہی محمدگل اور انکے ٹیم نے ایک گھنٹے میں رکشے کو پکڑھ کر ایک ملزم کو گرفتار اور رکشے کو تحویل میں لے لیا۔۔بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر دشت نے عمرڈور چیک پوسٹ کے اہلکاروں کے لئے تعرفی اسناد و نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے