غیرملکیوں کی مردم شماری میں بحیثیت پاکستانی شہری شمولیت کی بھرپور مخالفت کرینگے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا مردم شماری فیز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت رکن مرکزی کمیٹی و ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خانہ شماری کے دوران پارٹی کے زمہ داران کی جانب سے رپورٹس پیش ہوئے جنہیں زیر بحث لاتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی، اراکین مرکزی کمیٹی حاجی نیاز بلوچ، محراب بلوچ، یونس بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، صوبائی خواتین سیکریٹری کلثوم نیاز بلوچ، صوبائی لائرز سیکریٹری ایڈوکیٹ جلیل لانگو، اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی صدیق کھیتران اور سلمی قریشی نے کہا کہ خانہ شماری کے دوران تنظیمی طور پر نیشنل پارٹی کے جن دوستوں نے اپنی زمہ داریاں نھبائی وہ قابل ستائش ہے۔ ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے مرحلے میں تمام تر خدشات کے باوجود نیشنل پارٹی اس وقت پورے بلوچستان میں مردم شماری اسٹاف کے ساتھ ملکر اپنی قومی سیاسی زمہ داری نبھارہی ہے۔ پارٹی کے مرکزی ہدایات کے مطابق نیشنل پارٹی کوئٹہ کے دوست جاری مردم شماری کے مرحلے میں بھی بڑھ چھڑ کر حصہ لے گے تاہم ایک بات واضح کردینا چاہتے ہے کہ اس اہم اور حساس مرحلے میں پاکستانی شہریوں کی بنیادی حقوق کو ملحوظ خاطر رکھا جائے دانستہ طور پر غیر ملکی بلخصوص افغان مہاجرین کو مردم شماری میں بحثیت پاکستانی شہری شمار کرنے کی کسی بھی عمل کا شدید مخالفت کرے گے اس سے بلوچستان میں مقامی برادر اقوام چاہیے بلوچ ہو پشتون ہو یا ہزارہ انکے حقوق کی پامالی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گے ایسے کسی بھی عمل کا سیاسی طور پر شدید ردعمل دیا جائے گا۔ اجلاس میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا سیاسی اور عوامی حلقوں میں اطلاعات کے مطابق سرکاری اسٹاف کے ساتھ ملکر غیر ملکی بلخصوص افغان مہاجرین کو شمار کرنے کے لیئے حکمت عملیاں ترتیب دیا جارہا ہے جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہے اور اگر اس عمل میں ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے تو نیشنل پارٹی قطعا اس جاری مردم شماری کے نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکریٹری ریاض زہری، ضلعی لیبر سیکریٹری نصراللہ شاہوانی، تحصیل جنرل سیکریٹری پی بی 43 عارف کرد، غفار قمبرانی، ملک منظور شاہوانی، عالم بنگلزئی، صالح بنگلزئی، الفت بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔