سیاست اتحاد واتفاق کا نام ہے جس پرعمل کرنے سے ہم اپنے عوام کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، میر رحمت صالح
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے اتحاد چیرمین نیشنل پارٹی سے اور وائس چیرمین جمعیت علمائے اسلام سے ہوگا کسان اور خواتین کی ایک مخصوص نشست جمعیت کو دی جائے گی تسپ مدرسہ درالتوحید میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمداعظم بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام نیشنل پارٹی کے سکریٹری ایڈوکیسی پھلین بلوچ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالعزیز چیرمین شعیب جان نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جو اتحاد نیشنل پارٹی اور جمعیت کے درمیان ہوا ہے یہ پنجگور کے عوام کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے یہ اتحادو اتفاق پنجگور کے مفاد میں ہے اور ہم نے ہمیشہ یکجہتی کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی جماعت میں نظریاتی اور فکری سیاست اور سوچ موجود ہے وہ جمعیت اور نیشنل پارٹی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد واتفاق کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں پنجگور کے عوام کی یہ خواہش ہے کہ پارٹیاں آپس میں اتحاد کریں تاکہ پنجگور کے عوام کو دلدل سے نکالا جائے اس مقصد کے لیے ہم آپس میں اتحاد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام میں جاری مایوسی ختم ہو نومنتخب چیرمین عوام کے اعتماد کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ممبران کی منڈی لگی ہوئی ہے جب پنجگور میں ایک اچھا باکردار نمائندہ سامنے آئے گا تو حالات بہتری کی جانب جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور جمعیت کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنا چیئرمینوں کی زمہ داری ہے یہ اتحاد صرف چیرمین کے لیے نہیں ہے بلکہ پنجگور کے عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے بھی ہے بلوچ کھبی وعدہ خلافی نہیں کرتا باز لوگوں کے غیر سیاسی اور غیر دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے عوام میں جو بداعتمادی پھیلی ہوئی تھی اسے بحال کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ معاہدے کی روشنی میں چیرمین نیشنل پارٹی سے ہوگا اور وائس چیرمین جمعیت علمائے اسلام سے ہوگا ایک فیمیل اور ایک میل کی مخصوص نشت بھی جمعیت کو دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حالات کا مقابلہ اتحاد میں مضمر ہے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی ادارے مافیاز کا روپ دھار چکے ہیں انکا کام حاکم وقت کی جی حضوری رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ 2018 کو جو سلیکشن ہوئی تھی اسکی وجہ سے آج حالات خرابی کی جانب جارہے ہیں ایسے فیصلوں سے عوام بدظن ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جمعیت اور نیشنل پارٹی کے اس اتحاد کو آگے لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد پنجگور کے لیے اہم ہے کچھ لوگ خود کو عقل کھل سمجھتے ہیں سیاست اتحاد واتفاق کا نام ہے جس پر عمل کرنے سے ہم اپنے عوام کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں جمعیت اور نیشنل پارٹی قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں ہے جو معاہدہ دونوں جماعتوں کے درمیاں ہوا اسکی پاسداری کیا جائے گا