ساتویں مردم شماری میں پارٹی کارکنان بڑھ چڑھ کر ٹیموں کی رہنمائی کریں ، میر اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ/بسیمہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قومی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری ساتویں مردم شماری میں پارٹی کارکنان بڑھ چڑھ کر ٹیموں کی رہنمائی کریں تاکہ کوئی بھی بندہ حالیہ مردم شماری میں رہ نہ جائے خواجہ اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ میں بلوچستان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مردم شماری میں بھرپور شرکت کریں ان کی مردم شماری میں شرکت کی وجہ سے بلوچستان صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹوں میں فرق پڑے گا بلکہ کہ این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بھی زیادہ ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے. واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 20-21 مارچ کو پارٹی کے کونسل سیشن کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں جس میں پارٹی کے تمام ذمہ داران بھرپور انداز میں شرکت کریں۔اس موقع پر زراعت آفیسر واشک محمد یحیی نے واشک میں زراعت کے درپیش مسائل پر بریفینگ دی بسیمہ پہنچنے پر بی این پی عوامی واشک کے ضلعی آرگنائزر عزیز الرحمن عوامی و زراعت آفیسر محمد یحیی و پارٹی کے کارکنوں نے لڈی کے مقام پر پرجوش استقبال کیا۔اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی پنجگور کے شکیل بلوچ، زمان بلوچ، عتیق بلوچ،ایڈوکیٹ حسن بلوچ و حکیم بلوچ دیگر ضلعی رہنما قومی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے