زیارت کے عوام آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے کارواں میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں،حاجی نورمحمد دمڑ

زیارت (ڈیلی گرین گوادر)سنیئر صوبائی وزیر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ضلع زیارت کے عوام آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے کارواں میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں جوکہ عوام کی جانب سے محبت اور ہماری کاردگی پراعتماد کااظہار ہے نام نہاد اور مسترد شدہ سیاسی پارٹیوں سے لوگ بیزار ہوچکے ہے۔زیارت پر حکمرانی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انے والے عام انتخابات میں مخالفین کو عوام کی طاقت سے ایک بار پھر ایسا شکست دیں گے جسکو وہ ہمیشہ یاد رکھے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت یونین کونسل منہ اور کلی سپیزندی میں دو بڑے شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں پہنچنے پر سنئیر صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سنئیر صوبائی وزیر نے کہاکہ اس جدید دور میں عوام جعلی بیانات و اعلانات اور نام نہاد وعدوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔جس کے میں اپنے دور میں عوام کے تمام مسائل کے حل کیلیے عملی طورپرکام کررہاہوں۔ سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں زیارت میں ہمارے عوامی مقبولیت اور حلقے میں جاری کاموں سے حواس باختہ ہوکر منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں لیکن عوام ان نام نہاد مسترد شدہ عناصر کے منفی پروپیگنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ عوام کو ترقی، روزگار، بجلی، پانی، سکول، صحت، کھیل، زراعت سڑکیں چاہیے جوکہ ان تمام شعبوں میں ساڑے چار سالہ دور حکومت میں میں نے جو کوششیں کی ہیں اور اس پر مزید جو کام کررہا ہوں وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ان تمام کاوشوں کا مقصد ہمارے حلقے کی ترقی و خوشحالی یقینی بنانا اور نوجوانوں کو روزگار کے شاندار مواقع پیدا کرنے ہیں۔زیارت کے کلی سپیزندی سے مولوی نجم الدین ثاقب عطاء الرحمان روح اللہ رحمت اللہ تاج الدین پائیدن محمد علی اللہ داد عبدلغنی حاجی امان اللہ حاجی محمد انور روزے خان زین الدین شاہ ولی خان ولی شیرین خان محمد دین محمد غوث محمد ایاز احسان اللہ بخت اللہ اکرام اللہ نصیب اللہ فیروز خان محمد اللہ خان کفایت اللہ نور علی امان اللہ شراف الدین محمد ظریف محمد غوث لالا فیض محمد نور اللہ محمد یعقوب محمد حسن عمر جان لیویز رحمت اللہ اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جبکہ یونین کونسل کلی منہ زیارت سے سابق زکوٰۃ چیرمین تحصیل زیارت اور یونین کونسل چیرمین حاجی گل محمد لالا محمد نعیم استاد سابق چیرمین یونین کونسل زکوٰۃ کمیٹی منہ نور اللہ کاکڑ ڈاکٹر خیر اللہ صاحب ماسٹر نجیب اللہ خیال محمد صاحب پروفیسر عجب خان صاحب انچارج لیویز زیرو پوائنٹ عنائت اللہ کاکڑ لکچرار محیب اللہ صاحب شہباز خان شبیر احمد ارسلان خان ا ہمایوں کاکڑ حمید اللہ اپنے خاندان اور قبیلے سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں سینئرصوبائی وزیر پلاننگ آئنڈ ڈویلپمینٹ حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب کے قیادت میں اُن کے کاروان میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سنئیر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلع زیارت کے قابل قدر قبائلی و سیاسی رہنماء اور نوجوان ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں جنہیں ہم خوش آمدید کہتے ہے اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ علاقے کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے مقاصد میں ہمارا ساتھ دینگے۔ اور ہم بھی انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے امنگوں کے مطابق اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ان کی خدمت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے