روزمرہ کے کاموں کو ٹارگٹ کرکے حکومتی نااہلی قرار دینا سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے ، بابر یوسف زئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیاسی بصیرت کہ وہ اپنے شدید مخالفین کے کام نہیں روکتے،روزمرہ کے کاموں کو ٹارگٹ کرکے حکومتی نااہلی قرار دینا سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ھے، وزیر اعلی بلوچستان کے صوبے کے لئیے کئیے گئے اقدامات سے پوری دنیا واقف ھے، ریکوڈک معاہدہ ھو یا پی ایس ایل نمائشی میچ، محکمہ تعلیم میں اصلاحات ھو یا سی پیک سب کا سہرا وزیر اعلی کو جاتا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے میرظہوراحمدبلیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی اطلاع کے لئیے عرض ھے ان کاموں کی منظوری سابقہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال صاحب نے دی تھی یہ ان کا آئیڈیا تھا اور اس وقت آپ وزیر خزانہ تھے، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سیاسی بصیرت ھے کہ وہ اپنے شدید مخالف کا کام بھی نہیں روکتے۔انہوں نے کہاکہ یہ روٹین کے کام ہیں وزیر اعلی صاحب یا صوبائی حکومت کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں، وزیر اعلی صاحب کی جانب سے کئیے گئے اقدامات کی ایک لمبی فہرست ھے جس میں ریکوڈک، سی پیک، محکمہ تعلیم و صحت میں ہنگامی اصلاحات، روزگار نمایاں ہے،روزمرہ کے کاموں کو ٹارگٹ کرکے حکومتی نااہلی قرار دینا سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ھے، وزیر اعلی بلوچستان کے صوبے کے لئیے کئیے گئے اقدامات سے پوری دنیا واقف ھے، ریکوڈک معاہدہ ھو یا پی ایس ایل نمائشی میچ، محکمہ تعلیم میں اصلاحات ھو یا سی پیک سب کا سہرا وزیر اعلی کو جاتا ہے بابر یوسف زئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر آج سریاب لٹریسی فیسٹول میں شرکت کرونگا, کتاب دوستی، تعلیم دوستی جیسے اقدامات کو مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے وزیر اعلی صاحب کی ہدایات ھے کہ اس طرح کے مثبت پروگرام کو سپورٹ کیا جائے تاکہ بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ بچے مستفید ہوں،اندازہ دیکھنے سے نہیں کام سے ہوتاہے،الفاظ سے زیادہ کام بولتے ہیں وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں ریکوڈک کا معاہدہ، 26 سال بعد صوبے کرکٹ کی واپسی، تعلیمی انقلاب، صحت کے شعبے میں بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے