رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا قوی امکان ہے چاند کی دید سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی دوسری جانب سیکریٹری وزارت مذہبی امور عابد فاروقی نے گفتگو میں بتایا کہ امید ہے اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلتی ہیعابد فاروقی نے یہ بھی کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے