خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کا مرکز خضدار کے شمال 45 کلومیٹر کی دوری پرتھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرریکارڈ ہوئی اور اس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 ریکارڈ ہوئی۔دریں اثنا زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے