وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام کوئٹہ میں شہری مرکز سہولیات کے قیام کیلئے اراضی کی فراہمی کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام کوئٹہ میں شہری مرکز سہولیات اور ای خدمت مرکز کے قیام کے لئے اراضی کی فراہمی کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی شہری مرکز سہولیات اور ای خدمت سینٹر کے قیام سے عوام کی خدمات تک رسائی آسان ہوگی مذکورہ مراکز عوام کو آٹومائزڈ محکموں کی ون ونڈو سروسز فراہم کرینگے شہری مرکز سہولیات اور ای خدمت سینٹر کے قیام کے لیے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی محمکہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنی اراضی فراہم کرے گا۔عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے اس احسن اقدام کا خیر مقدم کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے