ملک دشمن عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ثوبیہ کرن کبزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام اورسیکورٹی فورسز کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سیکورٹی ادارے اور عوام ملکر دہشت گردوں کاقلع قمع کردیں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ بلوچستان میں مٹھی بھر دہشت گرد اپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے بے گناہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں سبی کے علاقے میں بی سی کی گاڑی پر خود کش حملے میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج،سیکورٹی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہیں اورانشاء اللہ جلد بلوچستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے دہشت گرد کسی بھی طرح عوام اور صوبے کے خیرخواہ نہیں ہیں دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے