مرحوم طاہر نجمی صحافت کے میدان میں نمایاں مقام رکھتے تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینئر صحافی اور روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر طاہر نجمی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم طاہر نجمی صحافت کے میدان میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور انہوں نے صحافت کے شعبے کے لئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔