ہرنائی،باردوی سرنگ کا دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 3زخمی

ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی میں سڑک کنارے باردوی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔لیویز حکام کے مطابق ہرنائی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز حکام نے بتایا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کا شکار ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی پینے کا پانی لے کر مقامی کوئلہ کان جا رہی تھی۔لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہرنائی منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے