کوئٹہ کی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔ جمعرات کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ اول کی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ کوئٹہ میں درج ہے۔دو روز قبل شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔عمران خان نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر بھی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے