قلات ، مشتعل ہجوم نے واپڈا گریڈ کے سامنے قومی شاہراہ پررکاوٹیں ڈال کرقومی شاہراہ بلاک کردیا
قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں بجلی کی طویل سولہ گھنٹوں کی لو ڈ شیڈنگ سے لوگوں کا پارہ ہائی ہوگیا بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پر مشتعل ہجوم نے واپڈا گریڈ کے سامنے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں ڈال کر قومی شاہراہ بلاک کردیا واپڈا گریڈ کی حفاظت کے لئے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل قلات میں زرعی فیڈرز پر بجلی طویل بائیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر قلات کے زمینداروں نے کیسکو کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کیا جس کیسکو نے سٹی فیڈرز کی بجلی کو کٹ کر کے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کو بارہ گھنٹوں سے بڑھا کر سولہ گھنٹوں کر دیئے تھے جس پر قلات شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا اور شہریوں نے واپڈا گریڈ کے سامنے قومی شاہراہ پر روکاوٹیں ڈال کر قومی شاہراہ بلاک کر دیا احتجاج کی اپیل بلوچستان نیشنل پارٹی نے کیا تھا احتجاجی مظاہرے کی قیادت بی این پی کے ضلعی آرگنائزر آغا قلندر احمدزئی نے کیا شہریوں کا کہنا تھا کیسکو کی جانب سے غیر علانیہ سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہی جس سے شہر میں پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہجلی کی طویل لوڈ شیڈ نگ سے کاروباری مراکز کے بند ہونے سے سینکڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں دوسری جانب قومی شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے قلات انتظامیہ نے گریڈ کی حفاظت کے لئے پولیس اور لیویز اور کی بھاری نفری تعینات کر دیا