عرس کی تقریبات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے، کمشنر نصیرآباد ڈویژن

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیراحمدبنگلزئی کی زیر صدارت مشہورصوفی بزرگ سید رکھیل شاہ درگاہ فتح پور ضلع جھل مگسی کے سالانہ عرس مبارک کی حفاظتی و دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج عبدالحئی عامر بلوچ،سید آصف علی شاہ، سید صفدر علی شاہ، سابق صوبائی وزیرمیرمحمد امین عمرانی،ایڈیشنل کمشنر علی محمد ہانبھی،ڈپٹی کمشنر جھل مگسی یاسرحسین، ایس ایس پی جھل مگسی سبحان مگسی،صوفی محمد وارث ستاری،سید اسلم شاہ نے شرکت کی اجلاس کے موقع پر سید آصف علی شاہ اور سید صفدر علی شاہ نے 11مارچ سے 14 مارچ تک سید رکھیل شاہ کے 83ویں عرس مبارک کی شروع ہونے والی تقریبات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ عرس مبارک میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں. پولیس لیویز کے ساتھ ساتھ 700رضاکار بھی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے عرس کے حوالے سے ضلعی اور ڈویڑنل انتظامیہ ہمارے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں. اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیراحمد بنگلزئی نے کہاکہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ عرس کے حوالے سے اپنے تمام ترتعاون کو یقینی بنائے گی تاہم درگاہ فتح پور کے منتظمین خود بھی عرس کے دوران چوکس رہیں کیونکہ ایسے موقع پر دہشت گردی کے واقعات کو رد نہیں کیا جاسکتا. اجلاس میں حفاظتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا شرکاء نے سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انتظامیہ اپنے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہاکہ عرس کی تقریبات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے داخلی اور خارجی راستوں پرواک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں اور تمام ذائرین کی مکمل تلاشی کے بعد انہیں داخلے کی اجازت دی جائے رضاکار بھی پولیس اور دیگر سکیورٹی پر اپنے فرائض سرانجام دینے والوں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں کوشش کی جائے کہ داخلی اور خارجی راستوں پر رش نہ ہونے دی جائے بشیر احمد بنگلزئی نے کہاکہ اس وقت مردم شماری کا عمل بھی جاری ہے مگر ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ذائرین کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں ہم سب کیلئے ایک ایک شخص کی زندگی اہمیت کی حامل ہے اس لیے عرس کے موقع پر پولیس و لیویز اہلکار اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے