ضلع لورالائی کی تاریخ میں سب سے بڑا بجٹ بلوچستان اسمبلی سے منظور کیا ہے ، حاجی محمد خان اتمانخیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے لورالائی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ضلع لورالائی کی تاریخ میں سب سے بڑا بجٹ بلوچستان اسمبلی سے منظور کیا ہے جو کہ اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا ہے،آج کے بجٹ میں لورالائی ڈویژن کی منظوری کے علاوہ دیگر درج ذیل منصوبے شامل ہیں جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لاء کالج لورالائی،بوائز ڈگری کالج میختر بلڈنگ،شبوزئی انٹر کالج بلڈنگ، ناصر آباد انٹر کالج بلڈنگ، RBC سینٹر،نرسنگ کالج لورالائی، نیو پولیس تھانہ لورالائی،میوزیم سینٹر (عجائب گھر) لورالائی، کلچر کمپلیکس لورالائی، دو عدد RHC، سی ٹی ڈی کمپلیکس لورالائی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کالونی لورالائی، سٹیزن پسلیٹیشن سینٹر اینڈ خدمت سینٹر، نیو ماڈل سکولز، نیو پرائمری سکولز، مختلف دیہاتوں میں بی ایچ اوز،ڈیجیٹل لیبارٹری بوائز ڈگری کالج لورالائی،ڈیجیٹل لیبارٹری گرلز ڈگری کالج لورالائی، ڈویژنل انفارمیشن آفس لورالائی، نیو ماڈل ہائی رزیڈنشل سکول لورالائی، نیو ہائیر سکینڈری سکول رزیڈنشل، نیو ماڈل ہائی سکول، دو فٹ سال گراؤنڈ لورالائی، پٹھانکوٹ چشمے سے بازار تک پائپ لائن، ایک لاکھ گیلن وٹر ٹینک،شہر کیلئے چار عدد نئے بورنگ، تمام ہائیر سکولز کیلئے بسز کی منظوری اور ان کے علاوہ مختلف محکموں میں چھوٹے بڑے نوعیت کے سینکڑوں اسکیمات شامل ہیں جوکہ لورالائی کی ترقی کیلئے ان شاء اللہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان تمام منصوبوں کی منظور کرائیے گئے جو کہ لورالائی کے لئے ایک ضرورت بھی ہے اور لورالائی کے عوام کا حق بھی ہے ہم اس سلسلے میں کبھی بھی اور کسی پلیٹ فارم پر خاموش نہیں رئینگے بلکہ مکمل آواز اٹھائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے