سریاب میں مردم شماری کی ٹیم پر حملہ کر نے والے بااثر شخص کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئے ، اہلیان علاقہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اہلیاں علاقہ سریاب نے اپنے جار ی کر دہ بیان میں کہا ہے کہ سر یاب میں مر دم شماری کی ٹیم پر حملہ کر نے والے با اثر شخص کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے، اہم شخصیت کی وجہ سے سر یاب ایک عذاب میں مبتلا ہے، لوگوں کے مسائل اور تر قی کے کاموں کے بجائے اہم شخصیت اپنے بھائی کے دفاع کر نے، اپنا اورپارٹی کا اثرو ر سوخ ناجائز استعمال کر رہے ہیں، پارٹی کی آڑ میں لوگوں کی ذاتی اراضیات پر قبضہ انتظامیہ تمائشی بنی ہو ئی ہے، گزشتہ روز مر دم شماری ڈیو ٹی کے دوران کیچی بیگ کے ٹیچر علی اصغر پر اہم شخصیت کے بھائی نے اپنے غنڈہ بر دار کے ذریعے حملہ کروایا اور ٹیب چھینے کی کوشش کی تاہم ٹیچر نے اپنی جان کی پروہ کئے بغیر ٹیب کو محفوظ کیا ملزمان کے فنگر پرنٹ کے نشانات بھی ٹیب پر موجود ہیں تاحال انتظامیہ نے ابھی تک ایف آئی آر درج کر نے میں اہم شخصیت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے اس واقعے سے اہل علا قہ بہت سے پریشان ہے، اہم شخصیت اپنے ذاتی اثر رسوخ استعمال میں تمام سر کا ری مشین کو استعمال کر رہے ہیں۔ ایف آر درج نہ ہو نے کی صورت میں اہل علاقے کسی بھی پر امن احتجاج کر نے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔اہل علا قہ نے وزیر اعلیٰ بلو چستان م،آئی جی پو لیس بلو چستان، چیف سیکر ٹری بلو چستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے گزارش کی ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گر فتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔