درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے ان کی تحفظ معاشرے کی ہر فرد کی قومی و اخلاقی فرائض میں شامل ہے ، محمدعلی مبین

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ محمدعلی مبین نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے ان کی تحفظ اور آبیاری معاشرے کی ہر فرد کی قومی و اخلاقی فرائض میں شامل ہے۔درخت اور جنگلات اللہ تعالیٰ کے بیش بہا نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہیں جو بارش اور بادلوں کو لانے طوفانوں کو روکنے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ صرف درخت لگانے پر اکتفا کرنا ضروری نہیں بلکہ ان کی تحفظ اور آبیاری سے ہی ماحول سازگار ہوتے ہیں۔ اگر ہر شہری ایک درخت یا پودے لگا کر انکی تحفظ و آبیاری کرے۔تو ممکن ہے کہ ہمارے ملک و علاقے سر سبز و شاداب ہونگے اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیشن کورٹ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔محکمہ فارسٹ کی جانب سے”پلانٹ فار پاکستان ڈے” کے مناسبت سے سیشن کورٹ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں شجرکاری کی گئی۔اس موقع پرایڈیشنل سیشن جج مستونگ ارباب ریاض احمد کاسی، ممبرمجلس شوری قاضی سلطان شاہ، ممبر مجلس شوریٰ قاضی محمود، جوڈیشل مجسٹریٹ سمیع اللہ بلوچ، قاضی سراوان نور علی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمداقبال رئیسانی، سپرنٹینڈنٹ سیشن کورٹ عبدالرازق درانی، ڈویڑنل فارسٹ افیسر نادرشاہ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ممتاز علیزئی ایڈوکیٹ، سردار احمد نواز علیزئی ایڈوکیٹ، عبدالحمید بنگلزئی ایڈوکیٹ، چیف عطاء اللہ ایڈوکیٹ، محمداسحاق علیزئی ایڈوکیٹ، محمدفاضل ساسولی ایڈوکیٹ، رینج فارسٹ آفیسر خیربخش شاہوانی و دیگرنے بھی پودا لگایا۔انھوں نے کہاکہ سر سبز و شادات اور ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارہ پانے کے لئے شجرکاری مہم میں درخت لگانے کیلئے ہم سب کو اپنی مثالی کردار ادا کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ درخت علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی تخلیق میں مدد دیتے ہیں جو کہ زندگی کیلئے بہت ضروری ہے۔درختوں کی کثرت سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور بارش برسنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ پھل دار درختوں سے عوام کو خوراک بھی دستیاب ہوگی۔فارسٹ آفیسر نے کہاکہ شجرکاری پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات کی جانب اس سال مستونگ کے دور دراز علاقوں میں شجرکاری مہم کے دوران بے شمار درخت لگائے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے بھی گزارش کی ہر بندہ کم سے کم ایک درخت لگائے اور درختوں کی آبیاری اور دیکھ بال کریں۔اپنے آس پاس کے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے درخت لگانے اور انکی دیکھ بال اور حفاظت کرنا ہم سب کی قومی زمہ داری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے