بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ کو اسلام آباد میں گرفتار کرلیا گیا۔بول ٹی وی انتظامیہ کے مطابق کو چیئرمین شعیب شیخ کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔شعیب شیخ کو ایف آئی اے اسلام آباد زون نے گرفتار کیا، اور جی 13 دفتر منتقل کرے گی۔

بول نیوز کے مطابق شعیب شیخ عدالت میں پش ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے۔واضح رہے کہ ایگزیکٹ کے سربراہ اور بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ پر منی لانڈرنگ سمیت کئی الزامات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے