بلوچستا ن پولیس حال ہی میں ایک خصوصی بھرتی کے عمل کے ذریعے 290 خواتین اور 71 اقلیتوں کو بھرتی کرلیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبے بھرمیں خواتین پولیس اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے اور اقلیتوں کے کوٹے پر من وعن عمل کرنے کیلئے بلوچستا ن پولیس نے حال ہی میں ایک خصوصی بھرتی کے عمل کے ذریعے 290خواتین اور 71اقلیتوں کو بھرتی کرلیا گیا ہے۔ مذکورہ بھرتی نا صرف پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گی بلکہ آپریشنل ڈیوٹیز میں بھی بہتری آئے گی۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ روایت سے ہٹ کرکام کرنا ہو گا اور پورانے بنائے گئے قوانین میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔بلوچستان پولیس آپ کی اپنی پولیس ہے آپ کی حفاظت کیلئے دن و رات کوشاں ہیں ہم ایک ساتھ اس معاشرے میں صنفی امتیاز کوختم کرتے ہوئے خواتین کو ہر میدان میں مر دکے مقابل اختیا ر دینا ہو گا خواتین اور اقلیتوں کی بھرتی کیلئے حکومت کے مشکور ہیں کہ بھرتی کیلئے مختلف مراحل میں موجود قانونی و دیگر رکا?ٹوں کو ختم کر کے نوجوانوں کیلئے اپنے آپ کو منوانے کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ آئی جی پولیس نے خواتین اقلیتوں کی بھرتی کی مناسبت سے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ہم رنگ و نسل، قوم و زبان اور معاشرے کی دیگر رتعصبات کوختم کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایک پاکستانی ہونے پر فخر محسو س کریں گے۔تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل جارج، سابق سینٹر روشن خورشید بروچہ،سابق اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی، ٹائیٹس،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان جواد احمد ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی کاشف عالم، ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ڈی آئی جی سپیشل برانچ شہاب عظیم لہڑی،ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر، ڈی آئی جی اے ٹی ایف بلوچستان منیر مسود، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نجیب اللہ پندرانی، اے آئی جی جنرل ایا ز احمد بلوچ،اے آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ،ایس ایس پی آپریشن ذوہیب محسن سمیت دیگر آفیسران بھی شریک تھے۔تقریب کے دوران یہ بات سماعت سے گزری کہ بلوچستان پولیس جلد ہی صوبائی حکومت کے تعاون سے کوئٹہ ویمن پولیس سٹیشن کی طرز پر تربت، نصیر آبا د اور صوبے کی دیگر اضلا ع میں ویمن پولیس سٹیشن قائم کرئے گی۔ اس موقع پر میں نئی بھرتی خواتین کومخاطب کر تے ہوئے آئی جی بلوچستان نے کہا کہ آپ پر مردوں کی نسبت زیاد ہ ذمہ داری عائد ہو تی ہیں اور آپ کو پولیس فورس میں اپنی جگہ بنانے کیلئے زیا دہ محنت کرنا ہو گی انہوں نے نصیحت کر تے ہوئے انہیں کہا کہ اپنے آپ کو ایک مخصوص طر ز کے پولیسنگ کیلئے محدود نہ کرئے بلکہ ایک فعال پولیس جوان کی طرح اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا لوہا منوایں۔آئی جی بلوچستان نے اس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کوئٹہ کی خاتون کانسٹیبل کیلئے بہترین ڈیوٹی نبھانے پر انہیں 25000روپے نقد انعام دینے کے احکامات دیے۔تقریب سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اور اپنے لئے گئے حلف کو مقدم رکھنے اور اسے اپنی ذاتی خواہشات پر فوقیت دینے کی بات کی۔انہوں نے آئی جی بلوچستان کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے اس اْمید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی پولیس اقلیتوں اور خواتین کیلئے ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی جاری رہے گی۔تقریب کے دوران آئی جی بلوچستان نے نئے ریکروٹس میں تعیناتی کے احکامات تقسیم کئے بعد ازاں تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔