امن امان کی بہتری جرائم پیشہ افراد کاقلع قمع کرنا اورشہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ، آغاقلندر احمدزئی

قلات(ڈیلی گرین گوادر)امن امان کی بہتری جرائم پیشہ افراد کاقلع قمع کرنا اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے قلات کے معتبرین کا پولیس کے ساتھ تعاون مثالی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بی این پی کے ضلعی رہنماؤں آغاقلندرخان احمدزئی میرقادربخش مینگل عبدالعلیم مینگل قبائلی رہنما ء سردار شائستہ خان عمرانی ملک عبدالعلیم زہری ویگر سے باچیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پربی این پی کے ضلعی آرگنائزر آغاقلندرخان احمدزئی قبائلی رہنما ء سردار شائستہ خان عمرانی بی این پی کے سابق ضلعی صدر میر قادربخش مینگل قبائلی رہنماء ملک عبدالعلیم زہری ودیگرنے کہاکہ ایس ایس پی دوستین دشتی کی قیادت اور نگرانی میں قلات پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے قلات پولیس سے ہرقسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں جس پر ایس ایس پی دوستین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ عوام کی جان مال کی حفاظت اور امن امان کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے مگر یہ علاقہ معتبرین سمیت سیاسی و عوامی تعاون کے بغیر ناممکن ہے تاہم قلات کے تمام سیاسی اور قبائلی شخصیات کا تعاون قلات پولیس کے ساتھ مثالی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے