وزیراعلیٰ بلوچستان تین روزہ سرکاری دورے پر گوادر پہنچ گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تین روزہ سرکاری دورے پر گوادر پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ اپنے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور معائنہ کرینگے وزیراعلیٰ مقامی ماہی گیروں اور دیگر مختلف وفود سے ملاقاتیں اورامن و امان اور ترقیاتی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔صوبائی وزراء میر ضیاء لانگو عبدالرشید بلوچ،رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی،چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور مختلف صوبائی محکموں کے سیکریٹری بھی گوادر میں موجود ہیں۔