لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی سے قبل کشیدگی، کارکنوں کی گرفتاری شروع

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی سے قبل کشیدگی پھیل گئی، پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔مال روڈ، دھرم پورہ اور زمان پارک کے اطراف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، مال روڈ پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

زمان پارک کے باہر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری موجود ہے۔ کنٹینرز اور قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئیں، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی، قریب و جوار کی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، شہری پھنس گئے، خواتین بھی مجبور ہوگئیں۔ عوام کینال کے اوپر لگی پائپ لائنوں سے کراسنگ کرنے لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے