قلات ہندوبرادری ہولی کاتہوار جوش جزبے کے ساتھ منایا
قلات(ڈیلی گرین گوادر)دنیابھرکی طرح قلات میں بھی صدیوں سے آباد ہندوبرادری نے ہولی کاتہوار بڑے جوش جزبے کے ساتھ منارتے ہوئے ایک دوسرے پر رنگوں کی برسات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری نے رنگوں کا تہوارہولی جوش و جزبے کے ساتھ منا تے ہوئے ایک دوسرے پر رنگوں کی برسات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایف سی کیونگ کے کمانڈر کرنل عمر بھی گرونانک مندر پہنچے جہاں وہ ہندوبرادری کو ہولی کی مبارک باد دی جبکہ ہندو برادری کے بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد پیسے دئیے جس پر ہندوبرادری کے بچوں نے پاکستان اورایف سی قلات زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر ونگ کمانڈرکرنل عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں قلات کے ہندو برادری کو اپنی وایف سی اور پاک فوج کی جانب سے ہولی کی مبارک باد دیتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ایسی خوشیاں مزید عطا کرے۔میڈیاسیگفتگو کرتے ہوئے ہندو ؤں مذہبی پیشوا مہاراج گھنشام داس نے کہا کہ بہت خوشی اور آزادی کے سات اپنا مذہبی تہوار ہولی منارے ہیں اور ہمارے ساتھ ہمارے مسلمان بھائی بھی ہولی کا تہوار اور ہماری خوشیوں میں شریک ہیں انہوں نے ونگ کماڈر کرنل عمر کا شکریہ ادا کیاجبکہ ہندو پنچائیت کے سرپنچ ڈاکٹر دیوان ہری چند نے کہا کہ ہم دھوم دھام سے اپنا تہوار منارہے بلوچستان میں بلوچ بھائی بھی ہمارے ساتھ خوشیا ں مناتے ہیں ہم پاکستانی ہے ہمارااور مسلمان بھائیوں کا شناختی کارڈ بھی ایک ہے لہٰذا ہم یہاں کے لوگوں سے الگ نہیں ہیں کپل واڈوا نے کہا کہ ہم یہاں بڑی جوش جزبے سے ہندو مسلم اکھٹے ہولی کا تہوار منارہے ہیں ہم یہاں صدیوں سے آباد ہیں اور اپناہرتہوار مذہبی آزادی کے ساتھ مناتے ہیں۔