صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادریوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ہندو برادری کو ان کے تہوار ہولی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو مکمل آزادی اور برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادریوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ بھی یہ عمل جاری رہیگا۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارہ کو مستحکم کیا جائے تاکہ بلوچستان امن و آشتی کا گہوارہ بن سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے