خاندان تک معاشرے کے ہر پہلو میں خواتین کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محمد صادق سنجرانی
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملکی قیادت سے لے کر خاندان تک معاشرے کے ہر پہلو میں خواتین کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور صنفی مساوات کے لئے کام جاری رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے خواتین کی عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ترقی کے لئے مساوی مواقع اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زندگی کے ہر پہلو میں پاکستانی خواتین کی ہمت، طاقت اور جذبہ بیمثال ہے اور ہم ان کی شاندار کامیابیوں کا احترام اور قدر کرتے ہیں۔