بلوچستان کی خواتین قانون سازی کے فوائد سے محروم ہیں ، ثناء درانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکن ایواجی الائینس اور بلوچستان وویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن عزم فلاح و ترقی کوئٹہ کی سربراہ محترمہ ثنا درانی نے پوری دنیا خصوصا صوبے کی تمام خواتین کو مبارکباد مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے لیے آج تک کی گئی قانون سازی کے فوائد ابتک خواتین کو اس لے نہیں مل سکیں ہیں کیونکہ ان قوانین پر عمل درآمد نا ہونے کے برابر ہے صوبے کی 92 فیصد دیہی خواتین کو تو چھوڑیں شہروں کی پڑھی لیکھی 8 فیصد خواتین خود اپنے حقوق سے نابلد ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لاتعلقی اور اسے سیکھنے کو نظر انداز کرنا یے۔ کوئٹہ میں بی بی آمنہ کی شہادت کا واقعہ ہو یا نصیر آباد میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کا نا رکنے والا سلسلہ یا بارکھان جیسے سانحات عورت کو اپنی شرعی آئینی و قانونی حقوق کی حصول کے لئے خود بھی ایک قدم آگے اکر مزید ہمت محنت اور جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔ بلوچستان جیسے قبائلی و مذہبی معاشرے میں قبائلی جرگوں کا دوبارہ آغاز اس وقت تک کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا جب تک یہ جرگے خواتین کی آئینی شرعی اور قانونی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے لحاظ سے مکمل حساس نا ہوں اور ان جرگوں میں 33 فیصد نمائندگی خواتین پر مشتمل نا ہوں ثنا درانی نے کہاکہ خواتین کی غربت میں کمی کے لے جدید کورسز کے ساتھ ساتھ روزگار کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں 35 فیصد کوٹہ اور بلاسود قرضوں کی فراہمی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ضلعی سطح پر تشدد کی شکار خواتین کے حفاظتی مراکز انکے کیسز کے لئے جدید طرز کے سرکار ریفرل مکینزم انکے بلامعاضہ کیسسز کے لئے سرکاری خواتین وکلا اور تمام تر حقوق کے لئے خواتین ججز پر مشتمل تیز ترین عدالتیں و سماعتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ملک بھر خصوصا بلوچستان میں سرکاری و سماجی شعبوں میں خدمات سر انجام والی خواتین اور خواتین کی سربراہی میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں اور پرائیویٹ سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہیں جسکے لئے ملک بھر میں عالمی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے پروگرام شروع کرنا پڑنگے سائبر کرائمز قوانین میں صنفی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اقدامات اٹھانے پڑنگے تاکہ خواتین ای کاروبار سیف نیٹ سرفنگ اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدے اٹھا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے