بلوچستان میں گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے ہی آٹے کے نرخ بڑھنا شروع ہوگئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے ہی آٹے کے نرخ بڑھنا شروع ہوگئے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 2700روپے کا ہوگیا، ،،محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتہ میں گندم کی نئی فصل مارکیٹس میں آجائے گی جس سے نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے،، بیس کلو اٹے کا تھیلا 2620روپے سے اسی روپے اضافے کے بعد 2700 روپے اور فی کلو آٹے کی قیمت135روپے ہوگئی ہیاس سلسلے میں ڈائریکٹر خوراک بلوچستان ظفر اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ محکمہ خوراک نے مارچ کے اغاز کے ساتھ فلور ملز کو گندم کی فراہمی بند کردی ہے،جس سے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے کے زرعی علاقوں میں گندم کی نئی فصل کی کٹائی شروع ہوگئی ہے ایک ہفتہ تک گندم کی نئی فصل مارکیٹس میں آجائے گی جس کے بعد آٹے کے نرخ کم ہوجائیں گے محکمہ خوراک اس سال کیلئے دس لاکھ بوری گندم خریدے گاجس کیلئے امدادی قیمت چار ہزار من مقررکی جارہی ہے۔