بلوچستان لیویز فورس کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،کمشنر رخشان ڈویژن

خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے واشک دالی لیویز چیک کے لیویز اہلکاروں کو جوان مردی سے مقابلہ کرنے پر داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لیویز فورس رخشان ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں عوام کی جان و مال کی تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں لیویز فورس اپنی فرائض کی ادائیگی ڈیوٹی میں جانوں کا نذرانہ دیکر شر پسنداور دہشت گردوں سے جوان مردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں بلوچستان لیویز فورس کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی واشک دالی لیویز کے جوانوں نے جوان مردی سے مقابلہ کرکے لیویز فورس کا سر فخر سے بلند کیا، کمشنر رخشان ڈویژن نے ان خیالات کا اظہار رخشان ڈویژن کے ضلع واشک کے دالی چیک پوسٹ پر حملے کی رد عمل میں انتظامیہ و لیویز فورس کے افسران سے کیا۔ واضح رہے کہ ضلع واشک کے دالی چیک پوسٹ پر رات گئے شرپسند عناصر نے حملہ کیا تھا جس میں لیویز اہلکار نعمت اللہ سمالانی اور رحمت اللہ شدید زخمی ہوئے انھیں رات گئے تحصیل بسیمہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئیٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں نعمت اللہ سمالانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ زخمی رحمت اللہ کو کوئیٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج ہورہا ہے، دالی لیویز کی جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا مگر رات کی تاریخی اور لیویز اہلکاروں کی زخمی ہونے کے باعث حملہ آور اپنے زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوگئے، لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع ملنے پر کمشنر رخشان نے اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اور ڈپٹی کمشنر واشک کو جائے وقوعہ پر فوراً پہنچنے علاقے کا معاصرہ لیویز فورس کو مکمل الرٹ رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے دن رات ایک کریں، کمشنر رخشان نے دالی واقعہ میں زخمی اہلکار رحمت اللہ کی مکمل علاج معالجہ کے حوالے سے ڈی جی بلوچستان لیویز فورس سے رابطہ کیا، اور شہید اہلکار نعمت اللہ سمالانی کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید نعمت اللہ کو جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے