ڈیم والے بابا نے عمران خان کو2018 کےالیکشن میں کامیاب کرایا،مریم نواز

شیخوپورہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں کو صرف رسوائی ملی ہے، کل سازش کا بہت بڑا کردار ثاقب نثار اپنے منہ سے بول اٹھا، خود کو بابا رحمت سمجھنے والا پاکستان کیلئے بابا زحمت ثابت ہوا۔

انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار آج بھی پورا سچ نہیں بول رہا ہے، یہ ابھی اور لوگوں کے نام بھی بتائے گا، یہ کچھ لوگ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید والے تھے، کچھ لوگ وہی تھے جو شوکت عزیز صدیقی کے گھر گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈیم والے بابا! بتاو تم نے کس طرح نوازشریف کو تا حیات نااہل کیا؟ ڈیم والے بابا نے عمران خان کو الیکشن میں کامیاب کرایا، ثاقب نثار بتائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا تھا یا فون پر؟ بابا زحمت نے ن لیگ کی پوری قیادت کو نااہل کیا یا جیلوں میں بھیجا۔ انہوں ںے کہا کہ ثاقب نثار کا واٹس ایپ ہیک نہیں ہوا، پاکستان کی ترقی ہیک ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو رہ گیا وہ خود سچ بولے گا، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے نہ کہا ہوکہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، کچھ لوگوں نے نوازشریف کو نا اہل قراردینے کو وقت کی ضرورت سمجھا۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ثاقب نثار کو اس وقت موت یاد نہیں تھی جب تحریک انصاف کی الیکشن مہم چلائی؟ کیا موت اس وقت یاد نہیں آئی جب ایک وزیراعظم کو نا اہل قراردیا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جو زندگی میں سچ بولتا ہے وہ مرنے کا انتظار نہیں کرتا ہے، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے، 2018 کا الیکشن جیتنے کے لیے عمران خان کی مدد کی گئی، قوم کے بیٹے رل گئے اور اس کا بیٹا لندن میں عیاشی کررہا ہے، اب پول کھلنے والا ہے تو کہتا ہے واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے