چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری


اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آبادالیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔عمران خان کے وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بار بار طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہورہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی اسلام آباد سے وارنٹ کی تعمیل اور عمران خان کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے وارنٹس منسوخی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے