ملک عبد الولی کاکڑبلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وفاق میں موثراندازمیں صوبے کاموقف پیش کریں گے ، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان منتخب ہونے اورحلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ موصوف بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وفاق میں موثراندازمیں صوبے کاموقف پیش کریں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ گورنرصوبے میں وفاق کانمائندہ ہوتاہے وزیراعظم میاں شہبازشریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی ورکر کو گورنر بلوچستان تعینات کرکے اچھااقدام اٹھایاہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ بحیثیت ایک سیاسی کارکن کے بلوچستان کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اپنا کرداراور صوبے کے حقوق کیلئے موثراندازمیں آوازبلند کریں گے۔ انہوں نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنربلوچستان منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایااورامیدظاہرکی کہ ملک عبدالولی کاکڑ بحیثیت گورنر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکرچلیں گے تاکہ صوبے کے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کے خاتمے میں مددمل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے